چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

عاقب سے نقدی،موبائل،علی،ضیاکی موٹرسائیکل چوری کرلی گئیں ،مقدمات قائم

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے سے نامعلوم چور نواز کے گھر سے اے سی انورٹر اور موبائل فون لے گئے ۔ تھانہ جلیل آباد کی حدود میں عاقب سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے سے عثمان کا موبائل فون چوری ہوگیا۔تھانہ قطب پور کی حدود سے علی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے ضیا اور تھانہ ڈی ایچ اے کی حدود سے زین کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے وقاص جبکہ تھانہ بی زیڈ کی حدود سے ثروت ظہور اور تھانہ کوتوالی کے علاقے سے عمار کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔تھانہ نیو ملتان کی حدود سے جاوید کی نقدی چوری کرلی گئی۔ جبکہ تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے میں عدنان سے نقدی چھین لی گئی اور اسی تھانے کی حدود سے ثاقب کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے اللہ بخش کی بکریاں چوری کرلی گئیں۔ادھر تھانہ صدر جلالپور کی حدود میں رحمان سے دو موبائل فون چھین لئے گئے ۔ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں مسلح ملزم اسلحے کے زور پر زین سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ شہریوں نے متعلقہ تھانوں میں کارروائی کے لئے درخواستیں دے دیں جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...