وراثتی زمین کا تنازع، دونوں فریق آمنے سامنے ، مقدمہ درج
جودھ پور (نمائندہ دنیا) تھانہ بارہ میل کے علاقے موضع بارے میں وراثتی زمین کے تنازع پر سمیجہ برادری کے دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
زمین پر پانی لگانے سے روکنے پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس کو شکایات درج کرادیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دونوں فریقوں کے چار افراد کو دفعہ 7/51 کے تحت حراست میں لیا، بعدازاں عمران ولد اقبال کی مدعیت میں 11 نامزد اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 512/26 درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ظفر ولد نواب اپنی زیرکاشت زمین پر پانی لگا رہا تھا کہ اس کے کزن عمران ولد اقبال نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ اسے روک دیا، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بعدازاں عمران کی جانب سے بھی تشدد اور افراد کے زخمی ہونے کی شکایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments