پھالیہ:مویشی چور ملزموں کا رکشہ الٹ گیا ،تینوں گرفتار

پھالیہ:مویشی چور ملزموں کا رکشہ الٹ گیا ،تینوں گرفتار

پو لیس کو دیکھ کرفرار کی کو شش میں حادثہ ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پھالیہ (نامہ نگار)مویشی چوری کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزم رکشہ الٹنے کے باعث زخمی حالت میں گرفتار، پولیس نے تینوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تھانہ صدر پولیس کو مویشی چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزموں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے پیش قدمی کی پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے رکشہ تیز رفتاری سے بھگا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم دورانِ فرار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں ملزم زخمی ہو گئے ،پولیس نے تینوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزموں کی شناخت سمیر علی، شمریز اور عمیر کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...