اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک چوہدری کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک چوہدری کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہیڈ مسٹریس کو ہدایت کی کہ۔۔۔
تمام کلاس رومز کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں میں فوری طور پر شیشے لگوائے جائیں تاکہ سردیوں میں طالبات کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے واش رومز اور کلاس رومز میں روشنی کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ سکول گراؤنڈ کی صفائی اور جھاڑیوں کی فوری کٹائی کرائی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے الیکٹرک واٹر کولر کی فوری مرمت کرکے اسے فعال بنانے اور چار خطرناک کمروں کی داخلی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments