امتحانی اصلاحات ،آن لائن سکرین مارکنگ کا تجربہ کامیاب
مارکنگ میں شفافیت آئیگی، انسانی غلطیوں کے امکانات کم ہونگے :چیئر پرسن
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے جدید امتحانی اصلاحات کی جانب تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آن سکرین مارکنگ نظام کے تحت پہلے کمپیوٹر سائنس کے پرچے کا کامیابی سے انعقاد کر دیا۔ اس اقدام کے ساتھ ہی بورڈ میں روایتی طریقہ امتحان سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا جس سے امتحانی عمل میں شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ آن سکرین مارکنگ کے باضابطہ آغاز کے سلسلے میں جامعۃ البنات ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں تقریب منعقد ہوئی جہاں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے مارننگ سیشن میں کمپیوٹر سائنس کے پرچے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک، کالج پرنسپل ، فیکلٹی ممبران اور اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر اسلم مہر بھی موجود تھے ۔چیئرپرسن تعلیمی بورڈ نے کہا کہ اس نظام سے جوابی کاپیوں کی جانچ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا سکے گا، مارکنگ کے عمل میں شفافیت اور یکسانیت آئے گی، انسانی غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments