تعیناتی چیلنج ،گجرات کوسمارٹ سٹی بنانا ٹارگٹ:ڈپٹی کمشنر

تعیناتی چیلنج ،گجرات کوسمارٹ سٹی بنانا ٹارگٹ:ڈپٹی کمشنر

گھمبیرٹریفک کے باعث مسائل ، 15منٹ میں سارے شہر کاسفرممکن ہوگا

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گجرات کوسمارٹ سٹی بنانا ٹارگٹ،اربن ڈویلپمنٹ کیساتھ صاف ستھرا پرسکون ماحول ترجیح ہے ،یکطرفہ فیصلے کرنے کاقائل نہیں، گھمبیرٹریفک کے باعث متعدد مسائل کاسامنا،صرف15منٹ میں سارے شہر کاسفرممکن ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن پروگرام،واسا ودیگرترقیاتی کاموں کی تکمیل کیساتھ صفائی ستھرائی نظام میں بہتری لائینگے ،گجرات خوشحال ضلع،عوام کی بڑی تعداد بیرون ممالک مقیم،شہری ترقی کیلئے تمام اداروں کوملکرکام کرناہوگا،ڈپٹی کمشنرآفس کے دروازے ہرخاص وعام کیلئے کھلے میرا نائب قاصد بھی کسی کونہیں روکے گا،دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کاقائل ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے ممبران سے تعارفی میٹنگ میں کیا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعثمان سندھو بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرخرم شہزادکاکہناتھاکہ اربن ڈویلپمنٹ میں ماسٹرڈگری حاصل کی اورہمیشہ خواہش رہی کہ جوپڑھاہے اسے عملی جامہ بھی پہناؤں ،گجرات تعیناتی میرے لئے چیلنج ہے ،یہاں پرجاری ترقیاتی کاموں خصوصاً واسا کے زیراہتمام سیوریج منصوبہ ودیگرترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پروقت مقررہ پرمکمل کرائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بھی فعال کریں گے ،شہرکی تمام شاہراہوں،بازاروں میں دکانوں کی تعداد اورصفائی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرکے وہاں ملازمین کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...