انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
عمران نسیم علی پور چٹھہ، احمد منج پیپلز کالونی ،عرفان بھنڈر تھانہ سٹی کامونکی تعینات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان نے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور کرائم کنٹرول سٹریٹیجی کے تحت ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں نچلی سطح پر اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ عمران نسیم بٹ کو ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ، احمد منج کو ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی جبکہ عرفان منور بھنڈر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی تعینات کر دیا گیا ۔اسی طرح معراج احمد کو ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ، ادریس سندھو کو ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد، حافظ مشتاق کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن اور عمران سانسی کو ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے افسر وں کو واضح احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رکھا جائے اور تھانہ کلچر میں بہتری لا کر شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments