گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے وزیراعلیٰ کے گورننس اقدامات اور مقررہ کارکردگی کے اہداف کے تحت گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اختر علی خان اور پرنسپل بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، واش رومز کی صفائی، پینے کے صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ، کلاس رومز اور کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی ماحول اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ سکول میں صفائی کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments