سخت شرائط پر اجازت‘پردیسی پرندوں کے شکار میں کمی

سخت شرائط پر اجازت‘پردیسی پرندوں کے شکار میں کمی

شکار گاہوں کے راستوں پر وائلڈ لائف کی چوکیاں قائم ،پرمٹ لینا لازمی قرار

تتلے عالی(نامہ نگار)سخت شرائط پر اجازت کے با عث پردیسی پرندوں کے شکار میں کمی واقع ہو گئی ۔ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی چین ،روس ودیگر ریاستوں سے آنے والے پردیسی پرندوں نے پاکستان کے پہاڑوں،دریاؤں، ندی نالوں،کھیت کھلیانوں اور مچھلی فارموں پر ڈیرے جما لئے جس سے ان مقامات کی رونقیں بحال ہوتے ہی پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ سخت شرائط پر پرندوں کو شکار کرنے کی اجازت دی تھی جس کے مطابق ہفتہ اتوار کے دنوں میں شوٹنگ لائسنس ہولڈرز بھی گیم ریزریو ایریا،گیم سنگچوریز میں شکار کیلئے پنجاب حکومت سے پرمٹ لینا ضروری قرار دیا گیا ،شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر وائلڈ لائف کی چوکیاں قائم ہونے اور سخت شرائط کی وجہ سے رواں سیزن میں مرغابی کے شکار میں نمایا ں کمی واقع ہونے کا امکان ہے البتہ تادم تحریر گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں چڑے وجنگلی پرندوں کے گوشت کی ڈشیں نایاب ہو گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...