سرائے عالمگیر:سستے پوائنٹ پر مضر صحت آٹے کی فروخت

 سرائے عالمگیر:سستے پوائنٹ پر مضر صحت آٹے کی فروخت

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعمار آصف موقع پر پہنچ گئے ،فلور ملز کو شو کاز نوٹس جاری

سرائے عالمگیر(نامہ نگار )سرائے عالمگیر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سستے آٹا پوائنٹ پر مضر صحت آٹے کی فروخت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعمار آصف سرائے عالمگیر پہنچ گئے ،فلور ملز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب کے عوام کو سستے داموں معیاری آٹے کی فروخت کیلئے قائم کئے گئے سرائے عالمگیر میں سستے پوائنٹ پر مضر صحت آٹے کی صارفین کو فروخت کیاگیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ حسین ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمار آصف نے انسپکٹر شفیق بٹ کے ہمراہ سرائے عالمگیر پوائنٹ کا دورہ کیا مضر صحت آٹے کی فروخت کرنے پر آٹا ملز کو جرمانہ کیساتھ شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور گزشتہ روز مضر صحت آٹا خریدنے والے سرائے عالمگیر کے شہری کو اپنی گرہ سے مفت آٹا دیا ۔عمار آصف نے کہا کہ غیر معیاری آٹے فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صارفین کو سستے داموں معیاری آٹا فراہم کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...