صفائی آپریشنز کا جائزہ، ہیلپ لائن 1139سے آگاہی مہم شروع
عبدالرزاق ڈوگر کایوسی 10، کامونکی مین جی ٹی روڈ اور پارکنگ یارڈ کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل 10، کامونکی مین جی ٹی روڈ اور پارکنگ یارڈ کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت وصولی، خالی پلاٹس کی صفائی، نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور مشینری کی عملی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔یونین کونسل 10 کے دورے کے موقع پر انہوں نے گھروں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت وصولی، خالی پلاٹس کی صفائی اور نالیوں کی صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور تمام علاقوں میں صفائی آپریشنز مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
بعدازاں انہوں نے کامونکی مین جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور شہر و ضلع کے داخلی راستوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تحصیل منیجر کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صفائی آپریشنز کی مستقل نگرانی اور بہتری یقینی بنانے پر زور دیا۔ شہریوں کو صفائی خدمات کے معیار اور شکایات درج کروانے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1139 کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں گھروں کے باہر آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری صفائی سے متعلق کسی شکایت یا سروس کی عدم فراہمی کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کر سکیں۔ ایم ڈی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ پارکنگ یارڈ کے دورے کے موقع پر انہوں نے صفائی آپریشنز میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی دستیابی، آپریشنل حالت اور فیلڈ میں تعیناتی کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments