ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 16سالہ نوجوان جاں بحق

ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 16سالہ نوجوان جاں بحق

ڈرائیورفرار لاش کوعلامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ منتقل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 16سالہ نوجوان جاں بحق۔ سیالکوٹ تا بھگووال روڈ، رتہ آرائیاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو سامنے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار16 سالہ احمد ولد محمد عارف سا کن رتہ آرائیاں شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ٹکر کے بعد ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو 1122نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...