گھس کر میاں بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
یاسمین اختر شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملز موں نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچوں کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یاسمین اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا اور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے ملز موں کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments