شہری کو شدید زخمی کرنے والے 2مرکزی ملزمان گرفتار

شہری کو شدید زخمی کرنے  والے 2مرکزی ملزمان گرفتار

گجرات (نامہ نگار)ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کی کارروائی ڈنڈوں کے وار سے شہری کو شدید زخمی کرنے والے 2مرکزی ملزمان فوری گرفتار۔

گرفتار ملزمان میں فیضا ن اور خاور شامل ہیں۔ملزمان نے سابقہ رنجش پر شہری عرفان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں درج.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔قا نون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...