تتلے عالی میں مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں اضافہ
تتلے عالی(نامہ نگار) فوداٹھارٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تتلے عالی میں ملاوٹ شدہ، غیر معیاری،مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں بند ہونے کی وجہ سے تتلے عالی ا ور نواحی علاقوں میں تیار ہونے والی مٹھائیوں میں فوڈز کلرز کی بجائے غیر معیاری رنگ،سموسہ،پکوڑا،قیمہ،آلو کی ٹکیاں چربی سے تیار آئیل میں بنائی جا رہی ہیں جبکہ بیکریوں میں غیر معیاری گھی،میدہ اور گندے انڈوں کا استعمال ب،پانی ملا گوشت،دودھ،غیر معیاری کالی مرچ، چائے ،سرخ مرچ پسی ہوئی،دھنیا پسا ہوا،ہلدی ودیگر اشیاء بھی مضر صحت فروخت ہو رہی ہے ۔فوڈ اتھارٹی کا کارروائیاں بند ہونے سے اس غیر قانونی دھندہ میں دن بدن اضافہ متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments