سید سبطین مظہر کو سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کا اضافی چارج ملنے پر اساتذہ تنظیموں کی مبارکباد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) اساتذہ تنظیموں کے نمائندہ وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید سبطین مظہر کو سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کا اضافی چارج ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر وفد نے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ سی ای او ایجوکیشن سید سبطین مظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے وژن اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے مطابق گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں صوبے کا نمایاں ضلع بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments