سادھوکے کیمپس کے طلبہ و طالبات کا لیڈی پارک کامونکے کا مطالعاتی دورہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر)بچوں کے عالمی دن پر دی نجی سکول کے سادھوکے کیمپس کے طلبہ و طالبات کا لیڈی پارک کامونکے کا مطالعاتی دورہ۔
تفصیلات کے مطابق 20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دی ایجوکیٹرز سادھوکے کیمپس کے چھوٹی جماعتوں کے تقریباً 50 بچوں نے پرنسپل میڈم اسما کاشف کی قیادت اور کلاس ٹیچرز کی راہنمائی میں عبدالوکیل خاں فیملی پارک المعروف لیڈی پارک کامونکے کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد اسلام مغل نے ڈپٹی ڈائریکٹر زین السلام مغل کے ہمراہ بچوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔اور حکومت سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔ فیچر رائٹر محمد اقبال مغل نے بچوں کو پارک کی تاریخ، تعمیر و بحالی اور شہری زندگی میں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments