صنعت زار گوجرانوالہ کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش مکمل

 صنعت زار گوجرانوالہ کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش مکمل

خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کیلئے برانڈڈ آؤٹ لیٹس قائم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صنعت زار گوجرانوالہ کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی، جبکہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے نئے تربیتی کورسز بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صنعت زار میں سہولیات کی بہتری اور ہنرمند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ صنعت زار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کیلئے ادارے کے اپنے برانڈ کا اسٹور چیز اَپ مال میں قائم کر دیا گیا ہے ، جبکہ کنگز مال میں ایک نیا آؤٹ لیٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح صنعت زار روڈ پر جدید شوروم کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔، جس سے ہنرمند خواتین کو اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے مزید مواقع میسر آئیں گے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے صنعت زار کا دورہ کیا اور وہاں مکمل ہونے والے تزئین و آرائش کے کام، نئے تربیتی کورسز اور برانڈڈ آؤٹ لیٹس کے قیام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...