سرکاری گندم کا نیا ریٹ 4500 روپے من مقرر، 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1275 میں دستیاب

سرکاری گندم کا نیا ریٹ 4500 روپے من مقرر، 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1275 میں دستیاب

کینو اور گنے کے سیزن میں روزگار کے لیے دیگر علاقوں سے آنے والے مزید ساڑھے چار لاکھ افراد کی موجودگی نے آٹے کی طلب میں اضافہ کر دیا ،فوڈ کنٹرولر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری گندم کا نیا ریٹ 4500 روپے فی من مقرر ہونے کے بعد آٹے کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ، 1100 روپے میں فروخت ہونے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1275 روپے میں دستیاب ہو گا، حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی نئی قیمت مقرر ہونے کے بعد سرکاری آٹے کے نرخوں میں باضابطہ اضافہ کر دیا گیا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محسن گجر نے اے ایف سی حافظ محمد منیر کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا دورہ کرکے آٹے کی سپلائی، ذخیرہ اور ترسیل کا جائزہ لیا۔ ڈی ایف سی کے مطابق سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے فلور ملوں کو روزانہ 870 بوری، فی بوری 100 کلو گرام سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے ، جس سے 10 کلو کے 6 ہزار 90 تھیلے تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے ہیں۔ تاہم سرگودھا ضلع کی تقریباً 44 لاکھ آبادی کے علاوہ کینو اور گنے کے سیزن میں روزگار کے لیے ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے مزید چار سے ساڑھے چار لاکھ افراد کی موجودگی نے آٹے کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے ۔ محکمہ خوراک کے مطابق اسی اضافی طلب کے پیش نظر موجودہ سرکاری کوٹہ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی مزدوروں کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کی فراہمی برقرار رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...