تاریخِ سکندر کا گمشدہ با کی تقریبِ رونمائی

 تاریخِ سکندر کا گمشدہ با کی تقریبِ رونمائی

تاریخِ سکندر کا گمشدہ با کی تقریبِ رونمائی کمشنر کی جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈز اور سووینئر بھی پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جم خانہ کلب سرگودھا میں ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک کی تصنیف ‘‘تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب’’ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر حافظ شوکت علی، صدر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور مہمان اعزاز سینئر ماہر تعلیم سید اصغر حسین شاہ تھے ۔ مصنف نے کتاب کے تحقیقی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں سکندرِ اعظم کی واپسی کے دوران ضلع سرگودھا سے گزرنے والے اصل راستے اور اس سے منسلک آریہ تہذیب کے آثار سے متعلق دو اہم تاریخی دریافتیں شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہیں، جو عالمی مورخین کی سابقہ تحقیقات کو چیلنج کرتی ہیں۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے تحقیق و تصنیف کو معاشرتی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے ایسی علمی کاوشوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کتاب کو سرگودھا کی تاریخی و تہذیبی شناخت اجاگر کرنے اور آثارِ قدیمہ پر تحقیق کے نئے دروازے کھولنے کی قابلِ قدر کوشش قرار دیا۔ معروف دانشوروں نجمہ منصور، ممتاز عارف، انتظار اسد اور عرفان اکبر چوہدری نے بھی کتاب کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ مصنف اور کمشنر کی جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈز اور سووینئر بھی پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...