وفاقی محتسب ریجنل آفس انچارج کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

وفاقی محتسب ریجنل آفس انچارج کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

212وفاقی محکموں کیخلاف شکایات آن لائن پورٹل سے منسلک کرنے کی پیشکش

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر چیمبر ملک مظہر اقبال، نائب صدر صفران نذر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو وفاقی محتسب کے طریقہ کار، اختیارات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ملاقات کے دوران مشتاق احمد اعوان نے صدر چیمبر کو 212 وفاقی محکموں کی فہرست پیش کی اور بتایا کہ وفاقی محتسب پاکستان کے دائرہ اختیار میں آنے والے ان محکموں کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لیے گجرات چیمبر کو وفاقی محتسب کے آن لائن پورٹل CMIS کے ساتھ منسلک کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاروباری طبقے اور شہریوں کو وفاقی محکموں سے متعلق شکایات کے اندراج اور ان کے حل کے لیے آسان اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ، تاکہ شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید سہل بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...