مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی شہریوں سے ملاقاتیں

مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی شہریوں سے ملاقاتیں

مسلم لیگ ن نے جعلسازی کرتے ہوئے ہزاروں جعلی ووٹ ڈلوائے ، قاضی ابراہیم

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) این اے 77کے ضمنی انتخابات میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر نے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ووٹ دے کر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوام کے دیئے گئے ووٹوں کی بدولت ہم نے الیکشن جیت لیا تھا تاہم سرکاری مشینری وزرا ایم این ایز اور ایم پی ایز کیساتھ مل کر مسلم لیگ ن نے انتخابی عمل میں جعلسازی کرتے ہوئے ہزاروں جعلی ووٹ ڈلوائے اور اپنے امیدوار کو کامیاب قرار دلوایا۔ قاضی ابراہیم گجر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیاہمیشہ یاد رکھیں گے۔ حلقہ کے عوام کی محبت اور حمایت ان کا قیمتی سرمایہ ہے ان کا دعویٰ تھا کہ پولنگ کے دوران اور ووٹوں کی گنتی کے مرحلے پر ایسے اقدامات کیے گئے جن سے انتخابی نتائج متاثر ہوئے اور عوامی مینڈیٹ تبدیل کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی دھاندلی اور مبینہ جعلی ووٹوں کے خلاف انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ اپیل دائر کر رکھی ہے اور انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن تمام شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لے کر انصاف کے تقاضے پورے کرے گا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...