ریونیو کورٹس میں زیرِ التواء مقدمات 30نومبر تک نمٹانے کا حکم

ریونیو کورٹس میں زیرِ التواء مقدمات 30نومبر تک نمٹانے کا حکم

گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 230مقدمات میں سے 112کے فیصلے مکمل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ کلکٹر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کی زیر صدارت ریونیو کورٹس میں زیر سماعت اور زیر التواء مقدمات کے جلد فیصلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مقدمات کی پیش رفت، فیصلوں کی شرح، عوامی شکایات کے ازالے اور ریونیو کورٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ 30 نومبر تک زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور اس عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف اور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کی ریونیو کورٹس میں مجموعی طور پر 230مقدمات میں سے 112کے فیصلے کیے جا چکے ہیں جبکہ 118 مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...