گوجرانوالہ ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا

گوجرانوالہ ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا

4ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گی، فائنل 26نومبر کو ہو گا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ 2026 کا آغاز 23 نومبر سے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوگا۔ چار روزہ ٹورنامنٹ میں میزبان گوجرانوالہ سمیت اٹک، فیصل آباد اور اوکاڑہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے تحت 23 نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ اٹک اور اوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں میزبان گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...