کارکن جماعت اسلامی کے قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘ 2کو عمر قید کا حکم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )رکن جماعت اسلامی محمد علی ڈار کے مقدمہ قتل کا فیصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، دو کو عمر قید سنادی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام فرید کھوکھر نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 633/23کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے الزام میں نامزد ملزم بشارت علی ڈار کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم کے دو بھائیوں شوکت علی ڈار اور طارق محمود ڈار کو عمر قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments