حکومتی و اپوزیشن رہنمائوں کی حافظ آبادآمد ،لیاقت بھٹی کی وفات پر تعزیت

 حکومتی و اپوزیشن رہنمائوں کی حافظ  آبادآمد ،لیاقت بھٹی کی وفات پر تعزیت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر احمد،صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ اور اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی کی برجدارا آمد،ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی اور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی سے ملاقات کی،

سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی،چودھری سکندر نواز بھٹی ، مرحوم کے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجودتھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...