ڈسٹرکٹ بار گجرات کے انتخابا ت امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
گجرات (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق چار اہم عہدوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،
صدارت کیلئے رضوان اسلم وڑائچ اور حماد نجیب ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ سیکرٹری کی نشست پر محمد فیضان ایڈووکیٹ اور مزمل انور وینس ایڈووکیٹ مد مقابل ہوں گے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے سید اویس خالد ایڈووکیٹ اور سلمان اشرف بھٹی ایڈووکیٹ جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے جہانزیب اعظم سندھو ایڈووکیٹ اور مبین شفیق ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پولنگ 12دسمبر کو ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments