ڈسکہ اورگردنواح میں انسداد گداگری مہم بری طرح نا کام

ڈسکہ اورگردنواح میں انسداد  گداگری مہم بری طرح نا کام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اورگردنواح میں انسداد گداگری مہم پر عمل درآمد نہ ہوسکا شہر میں گداگروں کی بھرمار’جگہ جگہ خانہ بدوشوں کے ڈیرے وارداتوں میں اضافہ شہری عدم تحفظ کاشکارہوگئے ،

مارکیٹوں ’بازاروں اور رہائشی علاقوں میں عورتیں مرد روپ بدل کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں اور شہریوں اور دوکانداروں کو سارا دن پریشان کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب بھکاری خانہ بدوشوں نے علاقہ بھرمیں جگہ جگہ ڈیرے قائم کررکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے سے شہر یوں میں خوف و ہراس پایاجارہا ہے شہریوں نے گداگری کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...