120اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقی دینے کی سفارش

120اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقی دینے کی سفارش

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میرٹ پر مبنی پالیسی اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسر کے دفتر میں ہوا،

جس کی صدارت سید سبطین مظہر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کی۔ اساتذہ کے ترقیاتی کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے میرٹ، شفافیت اور مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا۔کمیٹی کے روبرو مجموعی طور پر 146 ترقیاتی کیسز پیش کیے گئے جن پر تفصیلی غور و خوض اور جانچ پڑتال کے بعد 120 کیسز کو گریڈ 15 سے گریڈ 16میں ترقی کیلئے کلیئر کرتے ہوئے سفارش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...