کیڈٹ کالج فتح جنگ کا معیار کسی سے کم نہیں،سینیٹر قیوم

کیڈٹ کالج فتح جنگ کا معیار کسی سے کم نہیں،سینیٹر قیوم

نیو انٹری کی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش ، کیڈٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا

فتح جنگ (نمائندہ دنیا )تعلیم بچوں کیلئے جتنی ضروری ہے اس سے بڑھ کر ان کی تربیت، کردار سازی، فکر و خیال کی پختگی کے ساتھ ان کو عملی زندگی میں بہترین انسان بنانے کی کوششیں کسی بھی تعلیمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے ،کیڈٹ کالج فتح جنگ کا معیار کسی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج فتح جنگ میں منعقد ہ نیو انٹری کی تقریب میں مہمان خصوصی سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کیا ،اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،بعد ازاں چیئر مین بورڈ آف گورنرز صاحبزادہ انوار احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ، سینیٹر قیوم نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والے کیڈٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی، اس موقع پر ایئر مارشل (ر) پرویز اختر نواز بھی موجود تھے ، جنرل (ر) عبدالقیوم نے سالانہ امتحان میں فرسٹ آنے والے کیڈٹس کو بیج لگائے اور تقریب کے آخر میں ان کو کالج شیلڈ پیش کی گئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں