شورکوٹ :شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازار قائم

شورکوٹ :شہریوں کو ریلیف فراہم  کرنے کیلئے رمضان بازار قائم

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)تحصیل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ماہِ مقدس میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بازار قائم کر دیا گیا

رمضان بازار تحصیل چوک کے قریب پتن روڈ پر قائم کیا گیا ہے جہاں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر دستیاب ہیں رمضان بازار میں فروٹ، سبزی، کریانہ اور گوشت کے باقاعدہ سٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک ہی مقام پر معیاری اشیا ارزاں قیمتوں پر میسر آ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں