موٹر سائیکل نہر میں جا گری، 33 سالہ نوجوان جاں بحق
موٹر سائیکل نہر میں جا گری، 33 سالہ نوجوان جاں بحقحادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے 40 چک بائی پاس پر تیز رفتار موٹر سائیکل کا سفر اچانک موت کے سفر میں بدل گیا۔ بے قابو موٹر سائیکل پہلے سڑک کنارے درخت سے ٹکرائی اور پھر اچھل کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 33 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نہر میں نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل جدوجہد کے بعد نہر سے نوجوان شاہد عمران کی لاش اور موٹر سائیکل نکال لی۔ جاں بحق ہونے والے شاہد عمران کا تعلق کوٹ مومن سے تھا۔ حادثے کے دوران اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments