گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 42 سالہ خاتون بے ہوش

گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 42 سالہ خاتون بے ہوش

گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 42 سالہ خاتون بے ہوش ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش خاتون کو فوری طور پر سی پی آر اور آکسیجن فراہم کی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )اندرون شہر بلاک نمبر 25 میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے گھر میں موجود استعمال شدہ کپڑوں کی بوریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اور دھوئیں کے باعث گھر کی بالائی منزل پر موجود 42 سالہ خاتون مسرت شاہین بے ہوش ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں صرف تین منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش خاتون کو فوری طور پر سی پی آر اور آکسیجن فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید طبی امداد کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کی املاک کو جلنے سے محفوظ بنا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...