فیڈرل بورڈ , بارہویں جماعت کے 3 مضامین کا نصاب پحتونخوا سے لیا جائیگا

فیڈرل بورڈ , بارہویں جماعت کے 3 مضامین کا نصاب پحتونخوا سے لیا جائیگا

اردو، انگریزی، فزکس شامل، سلیبس ویب سائٹ پر اپ لوڈ، نوٹیفکیشن جا ری ، تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کاپی ارسال

اسلام آباد (ماہتاب بشیر) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے الحاق شدہ اداروں میں بارہویں جماعت کے لازمی مضامین اردو ، انگر یزی اور فزکس کیلئے خیبر پختو نخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، مذکورہ نصاب اور سلیبس وفاقی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ روز نا مہ دنیا کو دستیاب ڈائر یکٹر ریسرچ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد ذوالفقار علی رضوی کے فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں کے سر براہوں کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بارہویں جماعت کے لازمی مضامین اردو ، انگریزی اور فزکس کے نصاب 2006 کواز سر نو تشکیل دیا ہے، سیشن 2018-2020 میں خیبر پختونخوا کا تشکیل کردہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ ڈائریکٹر ریسرچ کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کی کتابیں اور نصاب بھجوا دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں