طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیر ہوچکی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیر ہوچکی  مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیر ہوچکی ہے ، فوری طور پر پابندی اٹھاکر الیکشن کر ائے جائیں

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )طلبہ یونینز کی بحالی ناگزیر ہوچکی ہے ، فوری طور پر پابندی اٹھاکر الیکشن کر ائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما محسن خان عباسی ،مرکزی ناظم اطلاعات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہزادعباسی ،ناظم صوبہ پنجاب ارسلان کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے وعدوں کے باوجود پابندی نہیں اٹھائی گئی،طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے موجودہ حکومت پابندی ختم کرنے کا اعلان کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں