معاشی ترقی میں ایگریکلچر سیکٹر کو اہمیت حاصل ہے ، شعیب صدیقی

 معاشی ترقی میں ایگریکلچر سیکٹر کو اہمیت حاصل ہے ، شعیب صدیقی

وزارت آئی ٹی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزارت ا نفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کے ادارہ سے معاہدہ کیا۔ وزارت اور اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے ویڈیو لنک پر معاہدے پر دستخط کیے ۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی جبکہ ایف اے او کی طرف سے ایف اے او کی پاکستان میں نمائندہ نا ڈولتچائی نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ وزارت آئی ٹی اپنی تقریبات و اجلاس آئی سی ٹی کے استعمال سے کر رہی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ایگریکلچر سیکٹر کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں