راولپنڈی چیمبر اور چینی کمپنی کے مابین کاروباری تعاون کا معاہدہ

راولپنڈی چیمبر اور چینی کمپنی کے مابین کاروباری تعاون کا معاہدہ

دستاویز پر آر سی سی آئی کے صدر اور بیجنگ ہوا بزنس کنسلٹنگ کمپنی کے صدر کے دستخط

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور بیجنگ ہوا انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنگ کمپنی کے درمیان شراکت داری کامعاہدہ (ایم او یو) طے پاگیا جس کا مقصد چین اور پاکستان کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے حلقوں کے مابین باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور پاکستانی تاجروں کو نئے تجارتی مواقع کی تلاش کا موقع دینا ہے، ایم او یو دستاویز پر آر سی سی آئی کے صدر محمد ناصر مرزا اور لیو چوان وو صدر بیجنگ ہوا بین الاقوامی بزنس کنسلٹنگ کمپنی کے دستخط ہوئے ہیں، دستخط کی تقریب ورچوئل پلیٹ فارم پر ہوئی، اس موقع پر سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز اے ملک اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں