پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں منظم کیا جائیگا ،سردار تنویر الیاس

پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں منظم کیا جائیگا ،سردار تنویر الیاس

حکومت اور پارٹی کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا، پریس کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اور سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں منظم کیا جائے گا ،سب کو ساتھ لے کرچلیں گے ،پارٹی کارکنان کی عزت واحترام کو یقینی بنائیں گے ،حکومت اور پارٹی کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کی تنظیم نو کے بعد مرکزی گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان ، نائب صدر چودھری اظہر صادق، جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود اور چودھری عامر نذیر، چو دھری مقبول احمد، سردار مرتضیٰ علی احمد، قاضی اسرائیل خان، سکندربیگ اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں