خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے کو شاں ہیں ، امین الحق

خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے کو شاں ہیں ، امین الحق

فری لانسرز ،سٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند افرادکا روزگاراصلاحات کا نتیجہ ہے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ شہری ودیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے، نوجوانوں وخواتین کو بااختیاربنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،فری لانسرز اورسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوان مرد و خواتین کا روزگاراصلاحات کا نتیجہ ہے ،عالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پالیسیوں،اصلاحات اورترقیاتی منصوبوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوتیزترکردیا، اقتصادی فورم، انٹرنیشنل لیبرتنظیم سمیت عالمی اداروں کی ریٹنگ میں پاکستان کی کئی درجے ترقی ہوئی، براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور انکوبیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں، تنظیم کی بدولت قلیل عرصے میں ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ ہورہا ہے ،اجلاس میں پاکستان سمیت تنظیم کے 7 بانی ممالک کے وزرا شریک تھے ، اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے پالیسی تعاون و بین الایجنسی امورماریہ فرانسیسکا نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں