پپس میں آزاد کشمیر کے اسمبلی ممبران کیلئے تربیتی پروگرام شروع

پپس میں آزاد کشمیر کے اسمبلی ممبران کیلئے تربیتی پروگرام شروع

پہلی بار آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کے لئے تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے ، اسد قیصر

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر)سپیکر اسد قیصر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) کے بورڈ آف گورنرز کے صدر کا منصب سنبھال لیا، پپس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کیلئے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پہلی بارآزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کے لئے تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے ، ان کیلئے تربیتی کورسز انتہائی ضروری ہیں ، اسمبلی خاص قواعد اور ضوابط کے تحت چلتی ہے ، سپیکر صوبائی اسمبلی ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے تربیتی کورسز رکھے ،بہت سے ممبران کو نہیں پتا تھا کہ بجٹ کیسے بنتا ہے ، ہمارا ادارہ آپ لوگوں کی معاونت کیلئے حاضر ہے ،عوامی نمائندے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کریں ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے حریت رہنمائو ں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر کے لئے آپ آواز اٹھائیں، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں