167سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

167سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

چیف ایجوکیشن افسر کی اسد عمر کو بریفنگ ، راجہ خرم نواز کی سربراہی میں جائزہ ٹیم تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،خصوصی خبرنگار)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرکی زیر صدارت سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس میں 167سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کے فیصلے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایم این اے راجہ خرم نواز، پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم سمیت چیف ایجوکیشن افسر ،ڈی جی مانیٹرنگ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،چیف ایجوکیشن افسر نے 167 سکولوں کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن میں درپیش مشکلات پر تفصیلی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں ، سکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیر منصوبہ بندی نے راجہ خرم نواز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 167 سکولوں کی اپ گریڈیشن اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں