سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ایم او یو

سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ایم او یو

عامر ہاشمی نے ماسٹر کارڈ ، گیلکسی ر یسر اور شوروق پارٹنرز کیساتھ مفا ہمتی یادداشت پر دستخط کئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے دبئی میں تین عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ فارن انویسٹمنٹ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی خاطرتین ایم او یو کئے ہیں، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی نے ماسٹر کارڈ ، گیلکسی ریسر اور شوروق پارٹنرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ، اس موقع پر صدر عارف علوی بھی موجود تھے ، یہ ایم او یو صدر کے دبئی میں منعقد ہ ایکسپوکے دورے کے دوران قرار پائے ، پہلا ایم او یو ماسٹر کارڈ کے ساتھ کیا گیا ہے ، دوسرا ایم او یوگیلکسی ریسر کے ساتھ طے پایا ہے ، جس کے تحت پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز میں ڈیجیٹل کھیلوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا، تیسرا ایم او یومتحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شوروق پارٹنرز کے ساتھ طے پایا جس کے تحت پاکستان میں ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا قیام، پاکستانی کمپنیوں کے بانیوں اور سرمایہ کاروں کی تکنیکی مدد اور ہنر سازی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں