آزاد کشمیر حکومت کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دیگی ،فہیم ربانی

 آزاد کشمیر حکومت کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دیگی ،فہیم ربانی

فاروق حیدر کسی بھی غیر قانونی اقدام سے باز رہیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی ،مسلم لیگ ن کے صدر کسی بھی غیر قانونی اقدام سے باز رہیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی عملداری اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے ،وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی واضح ہدایت ہے کہ کسی کو بھی قانون اور ضابطے کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،دھمکیوں کی زبان خود راجہ فاروق حیدر کے لئے نقصان دہ ہو گی جو اسطرح کی زبان درازی کریں گے ایسے تمام اشخاص کیلئے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں