خاتون سمیت چار منشیات فروش گرفتار ،ساڑھے بارہ کلو چرس بر آمد

 خاتون سمیت چار منشیات فروش  گرفتار ،ساڑھے بارہ کلو چرس بر آمد

پولیس نے خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے بارہ کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی

راولپنڈی(خبر نگار) بنی پولیس نے 2منشیات فروشوں ظہور احمد اور واحد زمان کو گرفتا رکرلیا، ملزم ظہور احمد کے قبضہ سے 7کلو جبکہ ملزم واحد زمان کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس برآمد ہوئی،وارث خان پولیس نے لیڈی منشیات فروش نجمینہ عرف پٹھانی کو گرفتا رکرلیا، ملزمہ کے قبضہ سے 1کلو350گرام چرس برآمدہوئی،ویسٹریج پولیس نے منشیات فروش ارسلان کو گرفتار کرکے ملزم سے 1کلو400گرام چرس برآمد کرلی۔ ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں