ڈکیتی ،موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2گروہ گرفتار

 ڈکیتی ،موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2گروہ گرفتار

ملزمان سے رقم،زیور، اسلحہ، کار اور 4موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے

اسلام آ باد(خبر نگار)تھانہ کو رال پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے ۔گرفتار ملزمان میں حسن علی اور شیر علی شامل ہیں۔ ملزما ن سے ایک لا کھ پچاسی ہزارروپے ، زیو رات،کا ر اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں شہزاد ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب گروہ کے تین ارکان گرفتار کر لئے ۔گرفتار ملزمان میں فراز ، حمید اور اسحاق شامل ہیں۔ ملزمان سے چار موٹرسائیکل اور پارٹس برآمد کرلئے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں