بھتہ نہ دینے پر پلاٹ کی دیواریں گرا دیں، گیٹ چوری کر لیا

بھتہ نہ دینے پر پلاٹ کی دیواریں گرا دیں، گیٹ چوری کر لیا

میرے فون پر کال آئی 50ہزار دو ورنہ قبضہ کر لیں گے، اسرار، مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر بیرون ملک موجود شہری کے پلاٹ کی دیواریں گراد یں اور گیٹ چوری کر لیا گیا۔ ملک اسرار نے پولیس کو بتایاکہ بیرون ملک موجود دوست واجد نصیر کی موضع مصریال میں 5مرلہ پلاٹ ہے، جس کی مجھے ذمہ داری دی گئی ہے، میرے موبائل پر کال آئی کہ اس پلاٹ کا مجھے 50ہزار روپے دو ورنہ میں اس پلاٹ پر قبضہ کر لوں گا میں نے کہا میں آپ کو کیوں 50ہزار روپے دوں، ملزم نے رات کو اس پلاٹ کی دیواریں گرا کر گیٹ اکھاڑ کر میٹریل چور ی کر کے لے گیا، معلومات کرنے پر پتا چلا کہ اس شخص کا نام محمد نواز عرف باؤ نواز ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں