چار رکنی افغانی گینگ گرفتار ،چار مسروقہ موٹرسائیکل ،دو لوڈر بر آمد

چار رکنی افغانی گینگ گرفتار ،چار  مسروقہ موٹرسائیکل ،دو لوڈر بر آمد

سی آئی اے پولیس نے جڑواں شہر وں کی حدود میں موٹرسائیکل،لوڈررکشہ اور گھریلو چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے چار ملزمان کو گرفتارکر لیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) ان سے چوری شدہ چار ہنڈا 125موٹرسائیکل، مو ٹر سائیکل کے پارٹس، دو لوڈر رکشے اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان میں کامران خا ن، (گینگ لیڈر) اباسین خان ، اسد خان اورشعیب خا ن شامل ہیں ،ادھر ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے رات کے وقت بند گھروں کے تا لے اور گرل کاٹ کر چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزم محمد آ صف علی سکنہ جڑانو الہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار لا کھ روپے نقدی برآمد کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں