شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیاں اغوا، مقدمات درج

 شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیاں اغوا، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون سمیت چار لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔

تھانہ صادق آباد سے نعیم احمدکی بیوی (س)، نصیرآباد سے محمود حسین کی بیٹی (ف)، سول لائن سے عبدالرؤف خان کی بیوی (خ)، ایئرپورٹ سے محمد فیاض کی ہمشیرہ (ص) کو محمد نعیم، خلیل، محمد عمیر، آفتاب، سائرہ، سکینہ نے اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں