خاتون گھر سے بچہ اور 3لاکھ روپے لے کر فرار

خاتون گھر سے بچہ اور 3لاکھ روپے لے کر فرار

راولپنڈی (خبرنگار) خاتون گھر سے بچہ اور 3لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔

ٹیکسلا پولیس کو وحید اخترنے درخواست دی کہ چھوٹے بھائی نے کال کر کے بتایا کہ میری بیوی ارم میرے بیٹے وسیم کو لیکر ٹیکسلا چوک گئی جہاں کا رمیں عاصمہ بی بی اور دو نا معلوم افراد موجود تھے، میری بیوی اپنی مرضی سے ان کے بیٹھ کر چلی گئی جس کا پیچھا میرا بھائی موٹر سائیکل پر بارہ کہو تک کرتا رہا جس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے، میری بیوی گھر سے 3لاکھ روپے بھی لے گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں