مظفرآباد:خاتون اور مرد کیساتھ بدتمیزی پر 3افراد گرفتار

مظفرآباد:خاتون اور مرد کیساتھ بدتمیزی پر 3افراد گرفتار

مظفرآباد( بیورو رپورٹ) سٹی پولیس نے لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹائون میں ایک مرد اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دست درازی اور اس کی ویڈیو بنانے والے ملزمان دھرلئے ۔

 زدوکوب کئے جانے ، دست درازی، مارکٹائی،گالم گلوچ اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تحریر کے ہمراہ وائرل ہوا تھا جس کے مطابق ایک کار میں سوار مرد و عورت کو لنگر پورہ سیٹلائٹ ٹائون میں دو افراد تشدد کررہے ہیں اور مرد کو زبردستی کار سے نکال کر ڈرائیونگ سیٹ پر حملہ آور خود سوار ہوکر پیسوں اور موبائل فون کا بار بار مطالبہ دھراتا ہے اور گالم گلوچ بھی کرتے رہے ، جس کا انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سہیل حبیب تاجک نے نوٹس لیا۔

جس کے بعد خصوصی ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے تینوں ملزمان حفیظ الرحمن و شفقت پسران نورزمان قریشی سکنہ شالا باغ اور محمد دانش چودھری سکنہ نگدر ضلع نیلم حال ڈھیریاں بمبیاں مظفرآباد کو گرفتارکرکے حوالات بند کردیا ،ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں